جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری مولانا سمیع الحق سواتی نے کہا ہیکہ 20 نومبر کو شکارپور میں منعقد ہونے والی تاریخی کانفرنس سندھ میں مہذب اور شفاف سیاست کے نئے سمت کا تعین کرے گی۔ ہم مغربی تہذیب کو فروغ دینے والی طاقتوں کے مکروہ عزائم کا راستہ روکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
‘باتیں مت بناؤ، رسیدیں نکالو رسیدیں’
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلباء اسلام ضلع کیماڑی کے سیکریٹری جنرل شاہدخان محسود کے ہاں تقریب میں جماعتی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جے یوآئی ضلع شرقی کے سرپرست مولانا لطیف اللہ برکی، جمعیت طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر سید زاہد شاہ ہاشمی ، مولانا فخرالدین رازی ، حافظ حبیب الرحمٰن خاطر، مفتی حسین احمد آصفی ، سعید خان چھاچھی، مفتی امجد محسود، حافظ انس محمود عباسی ودیگر بھی موجود تھے۔
علامہ سمیع سواتی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جھوٹ مکرو فریب کے بام عروج کو چھونے کےبعد اب نئی نسل کو گمراہی کے راستے پر گامزن کرنا چاہتی ہے، جمعیت علماء اسلام نسل نو کے عقائد اور نظریات کا تحفظ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم قوم کے معماروں کو عمران خان کے مذموم ایجنڈے کے بھینٹ چڑھنے نہیں دیں گے، انہوں نے اپیل کی کہ اہل وادی مہران 20 نومبر کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے اپنے ایمانی غیرت کا ثبوت دیں۔