ڈیرہ اسماعیل خان :قبائل اضلاع سے سابق سینیٹر ،جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما اور جنوبی وزیرستان کے سرکردہ قبائل لیڈرمولانا صالح شاہ نے پاکستان تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی اس وقت پوری دنیا میں عیاں ہو گئی اور اب وقت آ گیا کہ ملک کے ہر طبقہ فکر کے لوگ اٹھ کھڑے ہوں ۔
سابق سینیٹر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی اس بات سے عیاں ہے کہ وہ ٹماٹر کی قیمتوں پر قابو نہیں پا سکی اور ملک کو معاشی بحران سے نکالنا تو دور کی بات ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف پی ٹی آئی ممبرز قومی و صوبائی اسمبلی نااہل ، کرپٹ اور نالائق ہیں بلکہ وہ مقتدر قوتیں جو پی ٹی آئی حکومت کو سپورٹ کر رہی ہیں ان کی نالائقی بھی عیاں ہو گئی ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قبائلی اضلاع کے عوام سے جھوٹے وعدے کئے کیونکہ قبائل اضلاع میںنظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
مزید پڑھیں :انصار السلام پر پابندی کا نوٹیفکیشن بظاہر غیر موثر ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ