سی ٹی ڈی کی کارروائی، سابق وزیرداخلہ شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث سہولت کار گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں کارروائی کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیرداخلہ شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث سہولت کار کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم پر سابق صوبائی وزیرداخلہ پر خود کش بم دھماکے میں سہولت کاری میں ملوث تھا،گرفتار ملزم عبداللہ خان میر پور آزاد کشمیر کا رہائشی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم عبداللہ سے بھاری تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمدکرلیا گیا، ملزم دھماکا خیز مواد کو پنڈی اور اسلام آباد میں تخریب کاری کیلئے لے کر جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں:سیکورٹی فورسز نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، 4دہشتگرد ہلاک

ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی اور کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، گرفتار ملزم عبداللہ خان افغانستان مرکز سے تربیت یافتہ ہے۔

Related Posts