لاہور: پاکستان کے سابق اسپن بولرعبدالقادر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے سابق اسپنر عبدالقادر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا ہے۔
عبدالقادر کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے سابق شیونارائن چندرپال اور انگلینڈکی سابق کپتان شارلٹ ایڈورڈ بھی ہال آف فیم میں شامل کی گئی ہیں۔
سابق اسپنر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کئے گئے ساتویں پاکستانی کرکٹر ہیں، اُن سے قبل حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم ، وقار یونس اور ظہیر عباس آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کئے تھے۔
کوہلی نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
معلوم رہے کہ اپنے بین الاقوامی کیرئیر کے دوران عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میچز میں 236 جب کہ 104 ایک روزہ میچز میں 132 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
عبدالقادر 6 ستمبر 2019 کو لاہور میں انتقال کرگئے تھے، ان کے بیٹے عثمان قادر بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں۔