اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ قیادت وفاقی کابینہ نے تیل کمپنیوں کے مارجن میں 63 فیصد کے خطیر اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق طویل عرصے سے مارجن میں 8.85 روپے فی لٹر اضافے کا مطالبہ کرنے والی تیل کمپنیوں کیلئے مارجن میں 6 روپے فی لٹر اضافہ مہنگائی سے لاگت میں اضافے اور دیگر وجوہات کے باعث کیا جائے گا۔
پاکستان اور چین سی پیک کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔وزیر اعظم
وفاقی کابینہ نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 3روپے 68 پیسے مارجن کو بڑھا کر 6 روپے کردیا۔ تیل کمپنیوں کے مارجن میں اضافہ کرنے کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دے دی گئی۔
قبل ازیں اگست کے دوران پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 7روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق تیل کمپنیوں کے مارجن میں اضافہ مالی گنجائش اور وزارتِ خزانہ کی منظوری سے مشروط ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک اور باہمی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں جبکہ چین کے دورے کی دعوت میرے لیے عزت افزائی کا باعث تھی۔
آج سے 2 روز قبل وزیر اعظم نے چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی میں خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ ہم نے چینی قیادت کے ساتھ مفید مذاکرات کیے۔