پیمرا نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔
پیمرا نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے متنازع بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی لگادی۔
پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کے بیانات، تقاریر اور پریس کانفرنس ٹی وی پر نشر کرنے پر سیکشن 27 پیمرا آرڈیننس 2002ء کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ایرانی اہل سنت کا آئین پر ریفرنڈم کا مطالبہ
نئے حکم نامے کے مطابق عمران خان کی براہ راست تقاریر و پریس کانفرنس کے ساتھ ساتھ ریکارڈڈ تقاریر، بیانات اور پریس کانفرنسز بھی نشر کرنے پر پابندی ہوگی۔
پیمرا نے نوٹیفکیشن کے ساتھ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی تقاریر کے متن بھی جاری کئے ہیں، جس میں انہوں نے اداروں، ان کے سربراہ اور اہم عہدوں پر فائز افسران سے متعلق نازیبا زبان استعمال اور متنازع بیانات دیئے ہیں۔