ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ایک اور اپ سیٹ، آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ہرادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ایک اوراپ سیٹ، آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ہرادیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ایک اوراپ سیٹ، آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ہرادیا

میلبرن: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو 5 رنز سے اپ سیٹ شکست دے دی۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرش ٹیم 19ویں اوور میں 157 رن بناکر آل آؤٹ ہوئی۔

آئرش ٹیم کے کپتان اینڈی بالبرنی نےبہترین بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر بیٹرز میں پال اسٹرلنگ 14، لورکن ٹکر 34، کرٹس کیمفر 13، مارک ایڈیر 4، بیری میکارتھی 3، فیون ہینڈ ایک جبکہ ہیری ٹییکٹر اور جارج ڈوکریل بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔

انگلش بالرز کی جانب سے مارک ووڈ اور لیام لیونگسٹن نے 3، 3 جبکہ سیم کرن 2 اور بین اسٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل کن 2 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا؟

ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے مایوس کن آغاز کیا، کپتان جوز بٹلر صفر جبکہ ایلکس ہیلز محض 7 رنز بناکر پویلن لوٹے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بین اسٹوکس 6، ہیری بروک 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملان نے 35 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے۔

میچ کے اختتامی لمحات میں معین علی نے 12 گیندوں پر 24 رنز بنائے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، بارش کے وقت تک انگلش ٹیم پار اسکور کے 5 دور تھی، جو شکست کا سبب بنا۔

آئرش بارلز کی جانب سے جوش لٹل نے 2 جبکہ بیری میکارتھی، گیرتھ ڈیلانی اور جارج ڈوکریل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں قبل ازیں سری لنکا کو نمیبیا جبکہ آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔

Related Posts