حکومت کا ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان ایبسولوٹلی فراڈ، صبح و شام جھوٹ بولتے ہیں۔ مریم اورنگزیب
عمران خان ایبسولوٹلی فراڈ، صبح و شام جھوٹ بولتے ہیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت وفاقی حکومت نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا۔ وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

ارشد شریف کے قتل پرفوری جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست مسترد

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا۔

وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالتی کمیشن کے سربراہ حقائق کے تعین کیلئے سول سوسائٹی اور میڈیا سے بھی اراکین حاصل کرسکیں گے۔ وزیر اعظم نے یہ فیصلہ مرحوم ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے اصل حقائق کے تعین کیلئے کیا۔

خیال رہے کہ معروف صحافی ارشد شریف کو اتوار کی شب کینیا کی پولیس نے شناخت میں غلطی کے باعث فائرنگ کا نشانہ بنایا جو کار پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے۔

ارشد شریف کے انتقال پر صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر مشہورومعروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

Related Posts