دنیا بھر میں مقبول ہوتی ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو نے مشہور شخصیات کو اپنی طرف راغب کرنا شروع کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معروف فٹ بالر لیونل میسی سنگاپور میں قائم کردہ کرپٹو کرنسی ایکسچینج بِجٹ کے سفیر بن گئے، اُن کی ذمہ داریوں میں بِجٹ کو دنیا بھر کے صارفین میں متعارف کروانا ہے۔
اِس شراکت داری کے ذریعے میسی کے مداح ویب 3.0 اور بِجٹ پر کرپٹو کریڈنگ کے امکانات کو دریافت کرسکیں گے۔
یورپی یونین نے کرپٹو ریگولیشن بل کی منظوری دے دی
خیال رہے کہ بِجٹ جولائی 2018 میں قائم کیا گیا تھا جو کہ آفیشل کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے طور پر کام کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ، فرانس، اٹلی، جنوبی کوریا، جاپان اور روس سمیت 48 ممالک اور خطوں میں اس کے 1.6 لاکھ رجسٹرڈ صارفین ہیں۔