سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

میرانشاہ: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے باعث 4 دہشتگرد واصل جہنم ہوگئے، ہلاک ہونے والوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے حافظ گل بہادر گروپ سے تھا۔

مزید پڑھیں:دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی اتحاد و یکانگت سے کامیاب ہوئی: آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

Related Posts