عاشقان رسول کیلئے اہم خبر، سیرت النبی ﷺ سے جڑے 100 مقامات کی بحالی کا عظیم الشان منصوبہ شروع

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی حکومت نے مدینہ طیبہ میں سیرت البنی ﷺ سے جڑے 100 مقامات کی بحالی کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔

مدینہ کےگورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز اور وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ اور نائب وزیر ثقافت حامد بن محمد فائز نے تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں کے افتتاح کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

مدینہ کے علاقے میں شروع کئے جانے والے یہ منصوبے سال 2025ء تک مکمل کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ گورنر مدینہ نے آٹھ مکمل منصوبوں کا بھی افتتاح کیا جن میں الغمامہ مسجد، السقیا مسجد، مسجد الرایہ، مسجد ابو بکر صدیق اور عمر ابن الخطاب ، مسجد بنی انیف اور غرس کنواں، جو کہ نبی ﷺ کی حیات کا اہم کنواں ہے، اور عروہ ابن الزبیر محل شامل ہے۔

تقریب کے دوران گورنر مدینہ نے علاقے کی ترقی، اور بحالی و تعمیر نو کے لئے سرکاری، ترقیاتی اور نجی اداروں کے ساتھ معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کئے ۔

ان معاہدوں میں سید الشھداء سکوائر کی بحالی، سقیفہ بنی ساعدہ، خندق کا مقام، مسجد قبلتین کی بحالی، وادی العقیق کے نچلے حصے میں واقع عثمان بن عفان کے کنویں اور الفقیر کے کنویں کی بحالی شامل ہے۔

شہزادہ فیصل بن سلمان نے حکومتی اداروں کی جانب سے تاریخی مقامات کی بحالی اور منصوبوں کی تکمیل کے لئے تعاون اور ماہرانہ قابلیت کی ستائش کر تے ہوئے وزارت ثقافت اور وزارت حج وعمرہ کے ‘ضیوف الرحمٰن پروگرام’ کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts