برسبین: آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان اور افغانستان کا جاری مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا۔ آئی سی سی نے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 155 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر افغان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
سلو واکیہ میں پاور لفٹنگ، ربیعہ شہزاد نے پاکستان کیلئے سلور میڈل جیت لیا
وارم اپ میچ میں افغانستان کے خلاف باؤلنگ کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے 2 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی جن میں رحمان اللہ اور حضرت شاہ زازئی شامل تھے۔ افغان ٹیم کی پہلی وکٹ 1 جبکہ دوسری 11 کے مجموعی رنز پر گری۔
افغان ٹیم کی تیسری وکٹ 19، چوتھی 48، پانچویں 81 جبکہ چھٹی 82 کے مجموعی اسکور پر گری۔ کپتان محمد نبی نے 51 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ ابراہیم زدران نے 34 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے شاہین آفریدی اور حارث رؤوف نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے 1،1 افغان کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 155رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے 2.2اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 19رنز بنائے تھے۔