شاہ زیب قتل کیس، وفاقی حکومت کا فیصلے پر نظرِ ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شاہ زیب قتل کیس کے فیصلے پر نظرِ ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان بری کیے جانے کے گزشتہ روز سامنے آنے والے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی اپیل دائر کرے گی۔ اٹارنی جنرل آفس نے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

شاہ زیب قتل کیس کے متعلق اٹارنی جنرل آفس نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے فیصلے سے قبل اٹارنی جنرل سے رائے نہیں لی جبکہ سپریم کورٹ اس کیس کو اہم آئینی معاملہ قرار دے چکی ہے۔

اٹارنی جنرل آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اہم آئینی معاملات پر اٹارنی جنرل کی رائے لی جاتی رہی ہے جبکہ سپریم کورٹ دہشت گردی جرائم پر عدالتی فیصلوں سے ہٹ کر کیس کے نتیجے تک پہنچی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہ زیب قتل کیس پر نظرِ ثانی بنتی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے علاوہ دیگر ملزمان کو بھی بری کردیا تھا۔ مقدمے کی سماعت 3رکنی سپریم کورٹ بینچ نے کی۔

سپریم کورٹ ججز بینچ کی سربراہی جسٹس اعجاز الاحسن کر رہے تھے۔ ملزمان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کا پہلے ہی راضی نامہ ہوچکا جبکہ ملزمان کا دہشت پھیلانے کا ارادہ نہیں تھا۔ واقعے کو دہشت گردی کا رنگ دیا گیا۔ 

Related Posts