قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیابی، عمران خان نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب متاثرین کیلئے دوسری ٹیلی تھون، عمران خان نے 5 ارب روپے جمع کرلیے
سیلاب متاثرین کیلئے دوسری ٹیلی تھون، عمران خان نے 5 ارب روپے جمع کرلیے

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ضمنی انتخابات کے دوران قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے 2018 کے عام انتخابات کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اور عمران خان نے گزشتہ روز منعقدہ ضمنی انتخابات میں میدان مار لیا۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان نے این اے 31 میں اے این پی کے غلام احمد بلور کو 32ہزار کے مقابلے میں 57 ہزار 824 ووٹوں سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:

یومِ تشکر، حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔اسد عمر

ملتان میں پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کے 1لاکھ 7 ہزار 327 ووٹوں کے مقابلے میں شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی 82 ہزار 141 ووٹوں سے شکست کھا گئیں۔ پی پی 241 میں ن لیگ کے امان اللہ ستار پی ٹی آئی کے ملک مظفر خان سے ہار گئے۔

جے یو آئی کے مولانا محمد قاسم عمران خان کے مقابلے میں این اے 22 کے انتخاب میں 68 ہزار 181 ووٹ لے سکے۔ عمران خان نے 76 ہزار 681 ووٹ لے کر یہاں بھی کامیابی اپنے نام کر لی۔ پنجاب میں پی پی 139 میں ن لیگ کے افتخار بھنگو نے پی ٹی آئی کے ابوبکر شرقپوری کو ہرادیا۔

این اے 237 میں عمران خان کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ رکنِ قومی اسمبلی بننے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے 32 ہزار 567 ووٹ لیے جبکہ عمران خان 22 ہزار 493 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ عمران خان نے مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی 6نشستیں جیتی ہیں۔

 

Related Posts