فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی دنیا بھر میں دھوم، باکس آفس پر کروڑوں کمانے میں کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی دنیا بھر میں دھوم، باکس آفس پر کروڑوں کمانے میں کامیاب
فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی دنیا بھر میں دھوم، باکس آفس پر کروڑوں کمانے میں کامیاب

فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی نئی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ سینیما گھروں میں ریلیز کردی گئی جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں زبردست پذیرائی حاصل کررہی ہے۔

فلم کو بڑے پیمانے پر دنیا بھر کے کئی ممالک میں ریلیز کیا گیا ہے اور ریلیز کے پہلے ہی دن فلم نے مقامی اور بین الاقوامی باکس آفس پر اچھے بزنس کا آغاز کیا۔

بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی 70 کروڑ کے بڑے بجٹ کی یہ فلم ریلیز کے پہلے دن ہی مقامی طور پر 4.9 کروڑ اور بین الاقوامی سطح پر 4.4 کروڑ اکٹھے کرنے میں کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ٹکٹ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ

فلم کو دنیا بھر میں 420 اسکرینز پر دکھایا جا رہا ہے جبکہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ نئی مولا جٹ کچھ ہی ہفتوں میں 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرے گی۔

فلم کی کاسٹ میں پاکستان کے بڑے بڑے نام شامل ہیں جن میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک شامل ہیں۔

Related Posts