غریب عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی مزید 19 پیسے فی یونٹ مہنگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 22 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی جس پر اتھارٹی نے 29 ستمبر کو عوامی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے حکام سے اہم ملاقاتیں

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزکے علاوہ ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق صرف اکتوبر کے بلوں پر ہوگا اور کے الیکٹرک کے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Related Posts