ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج کرکٹر کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ میرے خیال میں 13 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میلبورن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ویسٹ انڈیز کے لیے بہت مشکل ہے کیوں کہ ٹیم کا کپتان نیا ہے اور ٹیم میں کیرن پولارڈ ، آندرے رسل اور براوو موجود نہیں ہیں۔
عوام کیلئے خوشخبری، ریلوے کا مزید 3 ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ
کرس گیل کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور کسی بھی ٹیم کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ صرف میچ کے دن حکمت عملی کو صحیح طریقے سے ڈھالنے کا معاملہ ہے، امید ہے کہ ٹیم اچھا کھیلے گی۔