فیصل آباد: فیصل آباد کے کارخانہ بازار کی سوتر منڈی میں واقع پانچ منزلہ پلازے میں آگ لگنے کا افسوس ناک واقع پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے کارخانہ بازار کی سوتر منڈی میں واقع پانچ منزلہ پلازے میں رات گئے شارٹ سرکٹ کے باعث شدید آگ بھرک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پلازہ کی دو منزلوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کی شدت کے باعث دوسری منزل میں رہائش پذیر ایک ہی خاندان کے چار بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر لقمہ اجل بن گئے، ریسکیو ادارے کی جانب سے نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا گیا۔
مزید پڑھیں:ممنوعہ فنڈگ کیس، ایف آئی اے کی عمران خان کے فرنٹ مین طارق شفیع کے گھر کی تلاشی
اہل محلہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لٹکے ہوئے بجلی کے تار وں کے باعث متعدد بار شارٹ سرکٹ ہوچکا ہے اور متعدد شکایات کے اندراج کے باوجود بھی حکام انہیں ٹھیک کرنے سے گریزاں ہیں۔