میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں۔عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان بلٹ پروف جیکٹ لازمی پہنیں، پارٹی اُن کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھے، پولیس کا مراسلہ
عمران خان بلٹ پروف جیکٹ لازمی پہنیں، پارٹی اُن کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھے، پولیس کا مراسلہ

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک کردی گئی ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں جو ہم پبلک نہیں کرسکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے آڈیو کلپ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ بڑی غلط فہمی یہ ہوگئی ہے کہ اب نمبر گیم پوری ہوگئی۔ یہ نمبر ایسا ہے نہیں، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کابینہ کے 21سابق ارکان بطور گواہ نیب میں طلب

ٹوئٹر سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر شیئر کیے جانے والے آڈیو کلپ میں عمران خان کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اب سے لے کر اگلے 48 گھنٹے بہت اہم ہیں۔ اس میں بڑی چیزیں ہورہی ہیں۔ میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں جو ہم منظرِ عام پر نہیں لاسکتے۔

مبینہ آڈیو کلپ میں عمران خان کہتے ہیں کہ پانچ کو تو میں خرید رہا ہوں۔ میرے پاس پانچ ہیں۔ میں نے پیغام دینا ہے کہ وہ جو پانچ ہیں نا، وہ پانچ بہت اہم ہیں۔ اس کو کہیں کہ وہ ہمیں پانچ اور لے دے۔ دس ہوجائیں تو یہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔ اس وقت قوم الارم ہوئی ہے۔

آڈیو کلپ میں عمران خان کہتے ہیں کہ لوگ چاہ رہے ہیں کہ کسی طرح ہم جیت جائیں۔ تو اس میں فکر نہ کریں کہ یہ غلط ہے یا ٹھیک ہے۔ کوئی بھی حربہ ہو۔ ایک ایک بھی اگر کوئی توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بہت فرق پڑے گا۔ آڈیو کلپ سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ عمران خان ہارس ٹریڈنگ اور اراکینِ اسمبلی کی خریدوفروخت میں ملوث تھے۔

 

Related Posts