حکومت نے مشکل وقت میں معیشت کو درست سمت دی۔اسحاق ڈار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسحاق ڈار
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے مشکل وقت میں معیشت کو درست سمت دی۔ ملک میں روپیہ اوپر جارہا ہے اور ڈالر نیچے آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ روپے کی قدر مستحکم ہونے سے معیشت میں بہتری آئے گی۔ ماضی میں ہم پر پابندیاں لگیں تاہم مشکل وقت میں بھی معیشت کو درست سمت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

موڈیز نے پاکستان کی بیرونی قرض کی ریٹنگ مزید کم کردی

سابق حکومت کی معاشی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طریقے سے بڑھایا گیا جبکہ امریکی ڈالر کی اصل قیمت 200 روپے سے کم ہونی چاہئے۔ سیاست کے نام پر انتقامی کارروائیاں کی گئیں جو نہیں ہونی چاہئے تھیں۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ میرے خلاف نہ کیس بنانے کیلئے فائلز تھیں اور نہ ہی پاناما میں میرا نام آیا۔ اللہ پاکستان کو ایسے فراڈ لوگوں سے بچائے جو کہتے تھے کہ انٹرپول کے ذریعے اسحاق ڈار کو لائیں گے۔ اب انٹر پول کہاں ہے؟ میرے خلاف کیس صرف 10 منٹ کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معیشت پر سیاست بند ہونی چاہئے۔ سیاسی جماعتیں معیشت پر سیاست سے دور رہنے کا عہد کریں۔ چارٹر آف اکانومی کرنا ہوگا۔ کسی کو پاکستانی عوام سے کھیلنے نہیں دوں گا۔ کوشش ہے کہ عوام کی خدمت کی جائے۔ قوم کا مستقبل روشن ہے۔

Related Posts