سہ ملکی سیریز، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21رنز سے شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سہ ملکی سیریز، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21رنز سے شکست دے دی
سہ ملکی سیریز، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21رنز سے شکست دے دی

کرائسٹ چرچ: قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے پہلے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کیلئے 168 رنز کا ہدف دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کیلئے روانہ

قومی کرکٹ ٹیم میں سب سے زیادہ رنز وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بنائے۔ 168 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پاکستانی بولرز نے ایک کے بعد ایک وکٹس لینا شروع کردیں۔

بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 25 کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپنر مہدی حسن محمد وسیم جونیئر کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 37 کے اسکور پر اوپنر صابر رحمان بھی 18 گیندوں پر 14رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

بعد ازاں لٹن داس نے بنگلہ دیش کے اسکور کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم 87 کے مجموعی اسکور پر لٹن داس بھی 26 گیندوں پر 35رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر حیدر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ چل نکلا۔ بنگلہ دیش کی چوتھی وکٹ 87، پانچویں 99، چھٹی 101 اور ساتویں اور آٹھویں 119 کے مجموعی اسکور پر گر گئیں۔ مقررہ 20 اوورز میں بنگلہ دیشی ٹیم 8وکٹس کے نقصان پر 146رنز بنا سکی۔محمد وسیم نے 3 وکٹس لیں۔

 

Related Posts