اسلام آباد: معیشتوں کی عالمی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی نظرِثانی شدہ ریٹنگ مزید کم کردی، تاہم وزارت خزانہ نے موڈیز کی ریٹنگ کو ماننے سے انکار کردیا۔
معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو بی تھری سے کم کرکے سی اے اے ون کردیا گیا ہے۔
موڈیز کا کہنا ہے کہ سیلاب سے پیداشدہ لیکوڈٹی،بیرونی خدشات اور پائیدار قرض خدشات کے سبب ریٹنگ گرائی گئی۔
موڈیز کے مطابق مناسب لاگت پر مارکیٹ فنانسنگ کی عدم دستیابی کے سبب پاکستان کا بیرونی قرض ادائیگی کے لیےکثیر جہتی اور آفیشل قرض دینے والوں پر انحصار رہے گا۔
حکومت کا برآمدی شعبے کو 19 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ
دوسری جانب اس حوالے سے وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ موڈیز نے اسٹیٹ بینک اور وزارتِ خزانہ سے مشاورت کے بغیر ریٹنگ جاری کی، ریٹنگ جاری کرنے کے بعد 24 گھنٹوں میں وزارتِ خزانہ کے حکام نے موڈیز کے نمائندوں سے دو ملاقاتیں کی۔
وزارت خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق موڈیز کی ریٹنگ صحیح نہیں، گزشتہ چند مہینوں میں حکومتی پالیسیوں نے مالیاتی استحکام میں مدد کی ہے۔
حکومت پاکستان کے پاس اپنی بیرونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے کافی لیکویڈیٹی اور فنانسنگ کے انتظامات ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کا تسلسل ملک کی مالیاتی و معاشی نظام کی مضبوطی پر اعتماد ہے، پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت طے پانے والے معاہدوں پر قائم ہے۔