لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز لندن پہنچ گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ ان کے صاحبزادے جنید صفدر اور بہو عائشہ بھی موجود ہیں،مریم نواز کو لینے کیلئے شریف فیملی کے افراد ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازپاکستانی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے 11 بجے ایون فیلڈ پہنچ جائیں گی اور والد سے ملاقات کریں گی۔
مزید پڑھیں:آصف علی زرداری دوبارہ نانا بن گئے، بختاور کے گھر دوسرے بیٹے کی پیدائش
ذرائع کے مطابق پاکستان سے روانگی سے قبل مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد نواز شریف سے ملنے کیلئے بے چین ہیں۔مریم نواز پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد گزشتہ روز لندن کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔انہوں نے لندن روانہ ہونے سے قبل دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی تھی۔