بٹ کوائن کی قیمت 20 ہزار ڈالر، دیگر کرپٹو کرنسیز کی قدر میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بٹ کوائن کی قیمت 20 ہزار ڈالر، دیگر کرپٹو کرنسیز کی قدر میں اضافہ
بٹ کوائن کی قیمت 20 ہزار ڈالر، دیگر کرپٹو کرنسیز کی قدر میں اضافہ

اسلام آباد: بٹ کوائن کی قیمت 20 ہزار ڈالر سے زائد رہی جبکہ دیگر کرپٹو کرنسیز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز تجارت کے دوران کرپٹو کرنسیز کے بھاؤ میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا جبکہ سرمایہ کار برادری بے روزگاری اور اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کٹوتی سے پریشان رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بٹ کوائن مائننگ، بھاری توانائی استعمال، ماحول کو خطرات لاحق 

ایک جانب بٹ کوائن کی قدر 20 ہزار امریکی ڈالر سے زائد رہی جبکہ ایتھیریم کی قیمت ایک ہزار 400 ڈالر کی جانب گامزن نظر آئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور کساد بازاری سمیت دیگر عوامل پریشان کن ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی ڈالر کے پیگڈ اسٹیبل کوائنز اور شیبا انو کے علاوہ دیگر تمام چوٹی کی کرپٹو کرنسی کی قدرجمعرات کے روزبڑھ گئی جبکہ ایتھیریم کی مالیت میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرپٹو کرنسیز کی مالیت میں مجموعی طور پر 1 فیصد سے بھی کم اضافہ ہوا تاہم کرپٹو مارکیٹ کا کل تجارتی حجم 1 روز میں 1 فیصد سے کم ہو کر 59 اعشاریہ 92 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کے حوالے سے تحقیق میں ایک نئی بات سامنے آئی کہ مائننگ کے ماحولیاتی اثرات کو ممکنہ طور پر وقعت نہیں دی جارہی۔

حال ہی میں امریکہ میں کی گئی تحقیق میں محققین نے گزشتہ پانچ سالوں میں انسانی سرگرمیوں، بشمول بٹ کوائن کی مائننگ کے سبب موسم کو پہنچنے والے توانائی سے متعلقہ نقصانات  کا مطالعہ کیا جس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے۔

Related Posts