نا خلف بیٹے کا مکان قبضہ کرنے کیلئے بوڑھے ماں باپ پر بہیمانہ تشدد

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ گولڑہ شریف کے علاقہ اتفاق ٹاؤن میرا بادیہ میں ناخلف بیٹے نے مکان پر قبضہ کرنے کے لئے اپنے سگے بوڑھے بیمار ماں باپ کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تشدد سے بوڑھی والدہ کے چہرے پر نیل پڑ گئے۔ واقعہ کی بروقت اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ آئی۔ متاثرہ میاں بیوی نے اپنے بیٹے کے خلاف تھانہ گولڑہ پولیس کو تحریری درخواست دی تو ملزم کی قریبی رشتہ دار وفاقی پولیس کی لیڈی کانسٹیبل نے گولڑہ پولیس کو قانونی کارروائی سے روک دیا۔

جس کے بعد پولیس نے زخمی خاتون کا میڈیکل کروا کر مقدمہ درج کرنے کے بجائے الٹا انہیں مقدمے میں بند کرنے کی دھمکیاں دیکر تھانے سے چلتا کر دیا۔

متاثرہ بزرگ ملازم حسین اور ان کی اہلیہ ارشاد بی بی نے بتایاکہ تین سال قبل ہم نے اپنی جمع پونجی لگا کر بارہ لاکھ روپے میں اتفاق ٹاؤن میرا بادیہ میں سنگل اسٹوری مکان خریدا جس میں ہم اپنی بیٹیوں کے ہمراہ رہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرا سگا بیٹا محمد آصف جوکہ بلیوایریا میں کباڑ کا کام کرتا ہے میرے مکان پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ وہ اپنی بیوی کی باتوں میں آکر آئے روز ہمارے ساتھ جھگڑا کرتا ہے۔ گھر کے قیمتی سامان اس نے ہتھیالئے ہیں۔ ہم دونوں میاں بیوی کو مارپیٹ کرکے گھر سے بیدخل کرنا چاہتا ہے۔

بزرگ خاتون ارشاد بی بی نے بتایاکہ 4 اکتوبر بروز منگل کی رات کو بھی میرے بیٹے نے مجھے اور اپنے باپ کو بری طرح مارا پیٹا۔ تشدد سے میرے چہرے پر زخم آئے۔آنکھوں کے گرد نیل پڑ گئے۔

تشدد کے دوران میری بیٹی نے چھڑوانے کی کوشش کی تو اسے بھی مارا پیٹا اور اس کی قمیض پھاڑ دی۔

واقعہ کی اطلاع ون فائیو پر دی گئی لیکن پولیس نہ آئی۔ بعدازاں ہم دونوں میاں بیوی تھانہ گولڑہ گئے اور پولیس کو قانونی کارروائی کے لئے درخواست دی۔

اسی دوران میری بھانجی رباب جوکہ اسلام آباد پولیس میں بطور کانسٹیبل تعینات ہے نے ملزم کی حمایت میں پولیس پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ جس کے بعد پولیس تھانہ گولڑہ شریف ہماری بات سننے کو تیار ہی نہ ہوئی۔

پولیس نے الٹا ہمیں حوالات میں بند کرنے کی دھمکیاں دیں اور ہمیں واپس گھر بھیج دیا۔

متاثرہ میاں بیوی کا کہناہے کہ ہمیں اپنے بیٹے سے جان کا خطرہ ہے۔ ہماری پولیس حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

Related Posts