جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 62 کروڑ 43 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 65 لاکھ 53ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 62کروڑ 43لاکھ 94ہزار201 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 65لاکھ 53 ہزار 339افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پاکستان میں کورونا کے 57نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق
وائرس سے متاثرہ 39ہزار301 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 34 لاکھ 34 ہزار86 ہو گئی۔ وائرس کے 1کروڑ 33لاکھ 94 ہزار 785 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔
دُنیا بھر میں 60کروڑ 44 لاکھ 6ہزار776 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔ سب سے زیادہ 9 کروڑ 83لاکھ 8ہزار 956 افراد کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ امریکا میں جبکہ 4 کروڑ 46لاکھ 1 ہزار 934کا بھارت میں مثبت نکلا۔
امریکا میں کورونا کے باعث 10لاکھ 85ہزار366 افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار5 لاکھ 28ہزار 733 شہری انتقال کر گئے۔ فرانس میں کورونا سے 3 کروڑ 55لاکھ 73 ہزار 135 افراد متاثر جبکہ 1 لاکھ 55ہزار272 لقمۂ اجل بن گئے۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، فرانس تیسرے، برازیل چوتھے، جرمنی پانچویں، جنوبی کوریا چھٹے، برطانیہ 7ویں، اٹلی 8ویں، جاپان 9ویں جبکہ روس 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔