معروف اداکار حمزہ علی عباسی جو بہت جلد پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں نظر آئیں گے، نے ایک وجہ بتائی ہے کہ وہ فلموں میں نہیں بلکہ ڈراموں میں کام کرنے کو ترجیح دینگے۔
حال ہی میں اداکار ایک ٹاک شو میں نظر آئے جہاں پر انہوں نے مختلف سوالات کے جواب دیے، ایک سوال کے جواب میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ آج کل مذہب کا مطالعہ کررہے ہیں جس کی وجہ سے اُن کی زندگی میں بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے۔
فواد خان کو ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا؟
اُن کا کہنا تھا کہ فلموں کے بجائے ڈراموں کو ترجیح دینے کی وجہ یہ ہے کہ فلموں میں بہت سے ایسے مناظر دکھائے جاتے ہیں جس سے وہ متفق نہیں ہوتے اسی لیے وہ فلموں میں کام کرنا پسند نہیں کرتے۔
کام کے محاذ پر حمزہ علی عباسی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں نظر آئیں گے۔ فلم 13 اکتوبر 2022 کو ریلیز ہورہی ہے۔
بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک اور گوہررشید نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ پاکستانی فلمی صنعت کی اب تک کی مہنگی ترین فلم ہے جس کے مکالمے ناصر ادیب نے تحریر کیے ہیں، یہ فلم 1979 کی شہرہ آفاق فلم ’مولاجٹ ’ کا ری میک ہے۔