ایوانِ صدر میں تقریب، اسحاق ڈار نے بطور وفاقی وزیر خزانہ حلف اٹھا لیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایوانِ صدر میں تقریب، اسحاق ڈار نے بطور وفاقی وزیر خزانہ حلف اٹھا لیا
ایوانِ صدر میں تقریب، اسحاق ڈار نے بطور وفاقی وزیر خزانہ حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: سینیٹر اسحاق ڈار نے ایوانِ صدر میں حلف برداری کی تقریب کے دوران بطور وفاقی وزیرِ خزانہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹر اسحاق ڈار سے بطور وفاقی وزیرِ خزانہ حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وفاقی کابینہ اراکین شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پتہ نہیں اسحاق ڈار سے کس نے کہا معیشت کا دارومدار ڈالر پر ہے۔اسد عمر

حلف برداری کی پروقار تقریب میں سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

اسحاق ڈار دو روز قبل لندن سے پاکستان پہنچے تھے:فوٹو:سوشل میڈیا

تقریبِ حلف برداری میں وفاقی کابینہ اراکین اور ملک کی معروف سیاسی شخصیات کے علاوہ عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ سینیٹر اسحاق ڈار وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے وطن واپسی کے بعد سینیٹر کے عہدے کا حلف گزشتہ روز اٹھایا تھا۔

قبل ازیں سبکدوش ہونے والے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی پر سوالات اٹھائے جس پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کسی عدالت سے سزایافتہ نہیں ہیں۔ 

 

Related Posts