بنی گالہ، خیبر پختونخوا کی جامعات کے برطرف ملازمین کااحتجاج دوسرے روز میں داخل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بنی گالہ، خیبر پختونخوا کی جامعات کے برطرف ملازمین کااحتجاج دوسرے روز میں داخل
بنی گالہ، خیبر پختونخوا کی جامعات کے برطرف ملازمین کااحتجاج دوسرے روز میں داخل

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں خیبر پختونخوا کی جامعات سے نکالے گئے ملازمین کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہوگیا، مظاہرین نے بنی گالہ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین کسی بھی وقت بنی گالہ میں داخلے کیلئے تیار ہیں۔ خیبر پختونخوا کی جامعات سے احتجاج کیلئے آئے ہوئے برطرف ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک ہمیں بحال نہیں کیا جاتا، دھرنے سے نہیں اٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات گھمبیر ہوجائیں گے۔شیخ رشید

جامعات کے برطرف ملازمین نے عمران خان چوک پر شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پی کے میں ہمارے ساتھ بے انصافی کا نوٹس لیں جبکہ ہزاروں ملازمین برطرف ہوئے ہیں۔

برطرف ملازمین کا کہنا ہے کہ ہزاروں عارضی ملازمین کو یونیورسٹی ماڈل ایکٹ کے تحت برطرف کیا گیا جن میں 12 سال تک ملازمت کرنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم 2008 سے ملازمت کر رہے ہیں۔ ہمیں مستقل کرنے کی بجائے برطرف کرنا ناانصافی ہے۔ 

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں جامعات سے نکالے گئے ملازمین نے بنی گالہ میں داخل ہو کر سابق وزیر اعظم عمران خان تک اپنا مؤقف پہنچانے کا پکا ارادہ کرلیا ہے تاہم اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ 

 

Related Posts