شوبز ستاروں سے مزین ہم اسٹائل ایوارڈز جیتنے والوں کے نام سامنے آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اونٹاریو: ہفتے کی شب 8واں ہم اسٹائل ایوارڈز شو کینیڈا میں ہوا جس میں ٹی وی، فلم، موسیقی، کھیلوں اور فیشن کے شعبہ جات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے ہیں۔

ریڈ کارپٹ پر چلنے والے ستاروں نے اپنی اپنی پرفارمنس سے شو کو چار چاند لگادئیے جبکہ معروف فلم اسٹار احسن خان اور حریم فاروق نے شو کی میزبانی کرتے ہوئے شوبز ستاروں سے ہلکی پھلکی گفتگو کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی اداکار سہیل احمد عرف عزیزی کی بالی ووڈ میں انٹری

ایوارڈ شو کا باضابطہ آغاز ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی پرفارمنس سے ہوا جس پر شو میں بیٹھی ہوئی شخصیات نے دونوں ستاروں کو داد دی۔ اذان سمیع خان نے بھی اپنے گیت سے ناظرین کو محظوظ کیا۔ زارا نور عباس اور عروہ حسین نے بھی خوب داد سمیٹی۔ 

رواں برس ہم ایوارڈ شو کے دوران ایوارڈز جیتنے والے ستاروں کے نام بھی سامنے آگئے، جو مندرجہ ذیل ہیں:

عمران اشرف اور اقراء عزیز کی فلم رانجھا رانجھا کردی کو پرفارمنس ایوارڈ 2019 دیا گیا۔

احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر، زارا نور عباس اور علیزے شاہ کے ڈرامہ سیریل عہدِ وفا کو 2020 کا پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا۔

ایمن سلیم کو چپکے چپکے میں اداکاری کیلئے بہترین نئی اداکارہ کا اعزاز دیا گیا، مومن ثاقب نے رقصِ بسمل میں اداکاری کیلئے بہترین نئے اداکار کا ایوارڈ جیتا۔ صبور انصاری بہترین معاون اداکارہ جبکہ عدیل افضل بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔

پری زاد کو بہترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک کا اعزاز دیا گیا۔ بشریٰ انصاری نے خصوصی ایوارڈ، ثانیہ سعید نے رقیب سے کیلئے سب سے زیادہ متاثر کن اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔ شہزاد شیخ فلم پھانس میں منفی کردار ادا کرنے بہترین اداکار جبکہ ہاشم ندیم پری زاد کیلئے بہترین مصنف کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔

شہزاد کشمیری پری زاد کیلئے بہترین ہدایت کار، اسی ڈرامے کیلئے مومنہ درید بہترین ڈرامہ سیریل اور بہترین ڈرامہ سیریل (جیوری)، احمد علی اکبر بہترین اداکار اور بہترین اداکار (جیوری) کا اعزاز جیتنے میں کامیاب رہے۔ عائزہ خان اور عثمان خالد بٹ کو چپکے چپکے میں بہترین آن اسکرین جوڑے (جیوری) کا اعزاز دیا گیا۔

دریں اثناء اقراء عزیز کو رقیب سے کیلئے بہترین اداکارہ (جیوری)، احمد علی اکبر کو پری زاد کیلئے بہترین اداکار (جیوری)کا ایوارڈ دیا گیا۔کومل میر کی فلم وفا بے مول کو پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 9 بجے سلاٹ کا پرفارمنس ایوارڈ زینب شبیر اور مرزا زین بیگ کی فلم یار نہ بے چارے کے نام رہا۔