اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں، عوام جس طرح ان کا استقبال کرے گی، عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان مذہب کو سیاست کیلئے استعمال کررہے ہیں اور ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، اگر عمران خان کو روکا نہ گیا تو شدید عوامی ردعمل بھی آ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فتنہ چل نکلا تو ملک میں خون ریزی ہوگی، ریاستی اداروں کا احترام ہے، سیاسی جماعتوں کیلئے دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے اور ریاستی اداروں کو عمران خان کی باتوں کا نوٹس لینا چاہیئے۔
لاپتہ شہری عدالت میں پیش، چیف جسٹس نے گمشدگی کیس کی تحقیقات کا حکم دیدیا