آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوئی بات نہیں کی، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوئی بات نہیں کی، عمران خان
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوئی بات نہیں کی، عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوئی بات نہیں کی، ایکسٹینشن کی بات فوری انتخابات تک مشروط ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے بنی گالہ میں صحافیوں بات کرتے ہوئے کہا کہ فوری الیکشن کا اعلان کریں اور نئی حکومت کے انتخاب تک آرمی چیف کی تعیناتی موخر کی جائے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چند لوگوں نے اپنے مفادات کی خاطر ملکی سلامتی کو داؤ پر لگایا ہوا ہے، ہوسکتا ہے کہ میں ان لوگوں کے نام بھی ظاہر کردوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کے لیے بات کی ہے، جو ادارہ ملکی مفاد کے ساتھ ہے میں اسکے ساتھ کھڑا ہوں، انکو سمجھ نہیں آرہی کہ میرے اِن سوئنگ یارکر کو کیسے کھیلیں؟۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ قوم کو آخری کال دینے کا معاملہ ستمبر سے آگے نہیں جائے گا، یہ مجھے اس اسٹیج پر دھکیل رہے ہیں کہ میں کال دوں گا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ان کی ترجیح میرٹ نہیں، اپنے پیسے بچانا ہے۔ نئی حکومت کے منتخب ہونے تک آرمی چیف جنرل باجوہ کو توسیع دی جائے، پھر کہتا ہوں سپہ سالار کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے۔ وکلا نے بتایا جنرل باجوہ کی الیکشن تک تعیناتی کے لیے گنجائش نکالی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:پی ڈی ایم پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت گرانے کیلئے کام کر رہی ہے، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ 85 سیٹوں والا مفرور کیسے آرمی چیف سلیکٹ کر سکتا ہے؟ اگر مخالفین الیکشن جیت جاتے ہیں تو پھر آرمی چیف کا انتخاب کر لیں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ آصف زرداری اور نہ نواز شریف میرٹ طے کرنے کے اہل ہیں۔

Related Posts