سوات میں بم دھماکہ، امن کمیٹی کے رکن سمیت 5 افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مینگورہ: سوات میں بم دھماکہ، امن کمیٹی کے رکن سمیت 5 افراد جاں بحق، ڈی پی او زاہد مروت کی طرف سے اموات کی تصدیق کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ خیبر پختونخواہ میں سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں ہوا، مرنے والے امن کمیٹی کے رکن کا نام ادریس خان بتایا گیاہے۔

دھماکے میں 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوئے جب کہ بعض افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پولیس نے ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گاڑی پر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بم حملہ کیاگیا جس کی آواز دور تک سنائی دی گئی۔

مزید پڑھیں:ضلع کرم میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 3جوان شہید

رپورٹ کے مطابق ڈی پی او زاہد مروت نے کہا کہ امن کمیٹی کے رکن ادریس خان سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔زخمیوں کواسپتال پہنچا دیاگیا ہے۔