امدادی رقم کہاں جارہی ہے؟ ارمینہ خان حکومت پر پھٹ پڑیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امدادی رقم کہاں جارہی ہے؟ ارمینہ خان حکومت پر پھٹ پڑیں
امدادی رقم کہاں جارہی ہے؟ ارمینہ خان حکومت پر پھٹ پڑیں

کراچی: ملک اس وقت سیلاب کی تباہ کاریوں کی زد میں ہے جبکہ ایسی اطلاعات بھی آرہی ہیں کہ بعض لوگ امداد نہ ملنے کے باعث موت کے منہ کے چلے گئے، ایسے میں اداکارہ ارمینہ خان نے حکومت سے سوال کیا کہ امدادی رقم کہاں گئی؟، لوگ اب بھی کیوں مر رہے ہیں؟

کینیڈین نژاد پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکارہ ارمینا خان نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے حکومت سے سوالات اُٹھائے۔

ارمینہ خان نے حکمرانوں سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے جمع کی جانے والی رقم کے بارے میں سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ امدادی رقم کہاں ہے؟ لوگ اب بھی کیوں مر رہے ہیں؟۔

مزید پڑھیں:ایسرا بلگیچ کی سیاہ لباس میں خوبصورت تصاویر وائرل

ارمینا خان کو ٹوئٹر پر ایک صارف نے جواب دیا کہ اس امداد سے 2005 کے زلزلے کی طرح کرپٹ لوگوں کی جیبیں بھری جائیں گی۔اصل حقداروں تک اُن کا حق نہیں پہنچے گا۔

Related Posts