میری پیشی پر ایسے انتظامات کیے گئے ہیں جیسے کلبھوشن آرہا ہو، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میری پیشی پر ایسے انتظامات کیے گئے ہیں جیسے کلبھوشن آرہا ہو، عمران خان
میری پیشی پر ایسے انتظامات کیے گئے ہیں جیسے کلبھوشن آرہا ہو، عمران خان

اسلام آباد: خاتون جج کے خلاف توہین آمیز بیان دینے پر عمران خان توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوگئے، سخت سیکیورٹی پر عمران خان نے کہا کہ میری پیشی پر ایسے انتظامات کیے گئے ہیں کہ گویا کلبھوشن آرہا ہو۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا عدالت کے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اتنی پولیس زندگی میں نہیں دیکھی، ایسا لگ رہا تھا جیسے کلبھوشن عدالت آرہا ہو۔

صحافی کی جانب سے عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ عدالت میں ججز کے سامنے معافی مانگیں گے جس پر عمران خان کا کہنا تھا آپ سے این او سی لوں گا، آپ کا کافی تجربہ ہے۔

انہوں نے گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت بہت دیر سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اگر میں جیل گیا تو اور زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایف آئی اے نے عمران خان کے خلاف مشکوک ٹرانزیکشن پر تحقیقات شروع کردیں

صحافیوں کے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا باقی باتیں بعد میں کریں گے، ایسا نہ ہو کہ ججز کو پریشانی ہو، مجھے تو عدالت آتے آتے بھی 15 منٹ لگ گئے۔

خیال رہے کہ خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں چیئرمیین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔

Related Posts