اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ میں افغانستان کے مقابلے میں جیت پر مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیم کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ نے میچ کا شاندار اختتام کیا۔
عائشہ زہری بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات
Wow ???????? … thank you Naseem for such an amazing finish ????
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 7, 2022
اپنے ٹوئٹر پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیلاب کے باعث پریشانی کے باوجود قومی ٹیم نے عوام کے شہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔
Well done Naseem Shah. Despite our worries because of floods, green shirts bring smiles to our faces. Exciting cricket. I commiserate with Aghan cricketers for excellent and improving performances in the last few years.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) September 7, 2022
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گزشتہ شب کھیلا گیا میچ بہت سنسنی خیز تھا، بہتر کارکردگی دکھانے پر افغان کرکٹرز بھی مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ چند سالوں میں ان کی صلاحتیں اجاگر ہوئی ہیں۔
اس سے قبل پاکستان نے 130 رنز کے ہدف کا تعاقب کیا تو آخری اوور میں قومی ٹیم کو جیت کیلئے 11 رنز کی ضرورت تھی۔ قومی ٹیم کے بولر نسیم شاہ نے افغانستان کی 2 گیندوں پر 2 مسلسل چھکے مار کر پاکستان کو فائنل تک رسائی دلا دی۔