اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 228 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے باعث 3 مزید شہری جاں بحق ہوگئے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 70ہزار 16 افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 591شہری جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
چشمہ اتاریئے اور جانئے آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کے لئے 6 آسان طریقے!
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 19 ہزار 41 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.20 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 1 لاکھ 78 ہزار 771ہوگئی جبکہ کورونا کے 114مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 04 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 19,041
Positive Cases: 228
Positivity %: 1.20%
Deaths: 03
Patients on Critical Care: 114— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 4, 2022