کولمبو: معاشی بحران کے شکار ملک سری لنکا کے ساتھ آئی ایم ایف کا 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مالی بدحالی کے دوران سہارا دینے والے اہم ترین عالمی قرض دہندہ کی جانب ملنے والی مالی امداد اپریل میں دیوالیہ ہونے والے جزیرہ نما ملک کے 51 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کی تنظیم نو سے مشروط کی گئی ہے۔
کولمبو میں 9 روز سے جاری مذاکرات کے بعد اپنے ایک بیان میں آئی ایم ایف نے کہا کہ سری لنکا کو فراہم کردہ اس نئے پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام اور قرضوں کی واپسی کو بحال کرنا ہے۔
حکومت عمران خان کی سیکیورٹی پر سالانہ 24 کروڑ روپے خرچ کررہی ہے، آئی جی پولیس کا انکشاف
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قرضوں کی پائیداری کو یقینی بنانے اور مالیاتی خلا کو پُر کرنے کے لیے سری لنکا کے قرض دہندگان سے قرض میں ریلیف اور کثیرالجہتی شراکت داروں سے اضافی فنانسنگ کی ضرورت ہوگی۔
عزم و ہمت کی بہترین مثال، سوات کے نوجوان نے رسی کا پل بناکر سینکڑوں افراد کی جان بچالی