پاکستان اور جرمنی کئی شعبوں میں مشترکہ طور پر کام کرسکتے ہیں۔سیّد نوید قمر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور جرمنی کئی شعبوں میں مشترکہ طور پر کام کرسکتے ہیں۔سیّد نوید قمر
پاکستان اور جرمنی کئی شعبوں میں مشترکہ طور پر کام کرسکتے ہیں۔سیّد نوید قمر

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تجارت سیّد نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کئی شعبہ جات میں مشترکہ طور پر کام کرسکتے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات فروغ دینے کے وسیع امکانات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ تجارت نے کہا کہ جرمنی اور پاکستان کے مابین مختلف شعبہ جات میں اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے سندھ میں مزیدبارشوں کی پیشگوئی کردی

تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر سیّد نوید قمر نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی تجارتی و اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کئی شعبوں میں ساتھ مل کر کام کرسکتے ہیں اور باہمی اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ پاکستان اور جرمنی کے مابین تعلقات وسیع البنیاد ہیں۔

خطاب کے دوران وزیرِ تجارت نوید قمر نے مزید کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اقتصادی و تجارتی تعلقات کافی عرصے سے جاری ہیں اور مستقبل میں ان تعلقات میں مزید بہتری کا امکان ہے۔ تقریب سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے بھی خطاب کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جرمنی کے مابین سفارتی تعلقات کا آغاز 1951 میں ہوا تھا۔ تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت کے بہت امکانات ہیں اور ہمیں مزید شعبوں کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ 

Related Posts