بوٹ بیسن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 3ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بوٹ بیسن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 3ملزمان گرفتار
بوٹ بیسن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 3ملزمان گرفتار

کراچی: بوٹ بیسن پولیس نے کراچی کے علاقے کلفٹن پر واقع ہوٹل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث گروہ میں شامل 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

گزشتہ ماہ چند مسلح ملزمان نے کلفٹن کے علاقے بلاک 2 میں واقع ایک ہوٹل پر بیٹھے شہریوں سے لوٹ مار کی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی ضلع ساؤتھ سید اسد رضا نے ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے خفیہ اطلاع، تکنیکی ذرائع اور CCTV فوٹیج کی مدد سے گروہ میں شامل 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے 3 عدد پستول اور 6 عدد موبائل فون برآمدکرلئے گئے، ملزمان کی شناخت عادل علی، آفاق اور ایوب خان کے ناموں سے ہوئی۔

مزید پڑھیں:بھائی کیساتھ سوئمنگ کیلئے جانیوالی معصوم بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

ملزمان کے دیگر 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی چیکنگ اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Posts