چین کا پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امداد کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے، چین
مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے، چین

چین نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین نے بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور پاکستان کو سیلاب متاثرین کیلئے خیموں اور دیگر فوری ضرورت کے امدادی سامان سمیت ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین نے پاکستان میں آنے والے شدید سیلاب اور بھاری جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگایا ہے، ہم متاثرین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان سچے دوست اور اچھے بھائی ہیں، ہمارے دل سوگوار خاندانوں، زخمیوں اور متاثرین کے ساتھ ہیں جبکہ ہم بڑی قدرتی آفات کے وقت ایک دوسرے کی مدد کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

روس سے تجارت، امریکا نے ترکیہ کو سخت پابندیوں کی دھمکی دیدی

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کبھی نہیں بھولے گا کہ 2008 میں وینچوان میں آنے والے زلزلے کے بعد پاکستان نے ہماری مدد کی اور چین پاکستان کی مشکل کی گھڑی میں فراہم کردہ اس امداد کو نہیں بھول سکتا۔ وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے سیلاب پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی پیک کے سماجی اور ذریعہ معاش تعاون کے فریم ورک کے تحت، چین نے 4,000 خیمے، 50,000 کمبل اور 50,000 واٹر پروف کینوس فراہم کیے ہیں اور انہیں آفات سے نجات کے فرنٹ لائن پر پہنچا دیا گیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں چین نے ہنگامی انسانی امداد کی ایک اور کھیپ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امدادی کھیپ میں 25,000 خیمے اور دیگر اشیاء ضرورت کو جلد پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چینی ریڈ کراس سوسائٹی پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو 300,000 امریکی ڈالر کی ہنگامی نقد امداد فراہم کرے گی، چین آفات کی روک تھام اور تخفیف اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف دوطرفہ تعاون کو فروغ دیتا رہے گا

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستانی حکومت اور عالمی برادری کی مشترکہ مدد سے آفت زدہ علاقوں میں لوگوں کی مشکلات پر قابو پالیا جائے گا۔

Related Posts