ولنگٹن:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اسکاٹ اسٹائرس نے کہا ہے کہ مجھے بابر اعظم کی کمزریوں کو جاننے کے لیے گھنٹوں ویڈیوز دیکھنا پڑیں گی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں اسکاٹ اسٹائرس نے کہا کہ بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے لیے بولرز کو خاص بال کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس وقت نمبر ون بیٹر ہیں۔ سابق کرکٹر اسکاٹ اسٹائرس کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی باصلاحیت بولر ہیں۔
مزید پڑھیں:قومی ٹیم کا دبئی میں پہلا ٹریننگ سیشن بہت زبردست رہا، محمد یوسف