محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک میں بارشوں کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا شدید کم دباؤ بھارتی ریاست راجستھا ن پر موجود ہے جو اگلے 12 گھنٹوں کے دوران مغرب/شمال مغرب کی جانب بڑھے گا۔جبکہ مون سون ہوائیں پاکستان کے جنوبی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ 24 اور 25 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی، حیدر آباد، ٹنڈو جام، ٹھٹہ، بدین، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد، دادو، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔
24سے 26اگست کے دوران قلعہ سیف اللہ،کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، پشین، لورالائی، بارکھان،کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، موسیٰ خیل، ژوب، شیرانی، سبی، نصیر آباد، بولان، آواران، قلات، خضدار، لسبیلہ اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
24سے 26اگست کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد، ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر،کرک، بنوں، لکی مروت اورکشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ اس دوران کشمیر، خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات، مری،چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استور اور اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی موجود ہے۔
مزید پڑھیں:ہیٹ ویو کے باعث چین کے جنگلات میں شدید آگ، ریڈ الرٹ برقرار