بھارتی اداکار رنبیر کپور نے اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے حمل کے متعلق مذاق اُڑانے پر معافی مانگ لی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک حالیہ لائیو سشین میں رنبیر نے حمل کی وجہ سے عالیہ کے وزن میں ہونے والے اضافے پر تبصرہ کیا تھا جس کی ویڈیو نے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئے تنازعہ کو جنم دے دیا۔
تاہم اب رنبیر کپور نے انڈین شہر چنئی میں اپنی آنے والی فلم ‘براہمسترا’ کی تشہیر کے دوران پریس کانفرنس میں اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے جسم کے بارے میں مذاق کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔
رنبیر کپور نے کہا ہے کہ پہلے تو یہ کہ میں اپنی اہلیہ سے بہت پیار کرتا ہوں، یہ ایک مذاق تھا جو شاید مزاحیہ نہیں بن سکا میری یہ نیت نہیں تھی۔
عالیہ کے بارے میں اپنے تبصرے پر رنبیر نے کہا کہ میں واقعی میں ہر اس شخص سے معافی چاہتا ہوں جو اس مذاق سے ناراض ہوئے ہوں یا انہیں یہ برا لگا ہو۔
اداکار نے مزید کہا کہ انہوں نے عالیہ سے اس بارے میں بات کی جو اس پر ہنسنے لگی اور انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
“I spoke to Alia about it and she really laughed it off” #RanbirKapoor apologizing on his comment
WE LOVE RANBIR KAPOOR pic.twitter.com/6b3bBUPIsh
— Lakeer Ka Fakeer (@arthwrites) August 24, 2022