وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

دوحہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کی ساری توجہ عمران خان کیخلاف مقدمے درج کرنے پر مرکوز ہے، شاہ محمود قریشی

بعدازاں وزیر اعظم نے قطر کے امیر کے والد شیخ حمد بن خلیفہ الثانی اور والدہ شیخہ موزہ بنت ناصر سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے جو کہ باہمی اعتماد اور مستقل حمایت کی مضبوط بنیادوں پر مبنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیوں ملتوی کیے؟ اہم وجوہات سامنے آگئیں

وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بلند کرنے میں شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کی طرف سے ادا کیے گئے کردار کو سراہا اور ان کے دور میں پروان چڑھنے والے مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا۔

وزیر اعظم نے قطر کے ویژن 2030 کے حوالے سے پاکستان کے تعاون کا یقین دلایا اور امیر قطر کے والد کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

Related Posts