پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے سابقہ بہو سائرہ یوسف کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں بہروز سبزواری نے سائرہ یوسف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سائرہ آج بھی ہماری بیٹی ہے، اگر چہ سائرہ اور شہروز کی کیمسٹری نہیں ملی لیکن یہ بات معنی نہیں رکھتی کیوں کہ ہم اس حوالے سے کچھ نہیں کرسکتے، یہ اللہ پاک کا کام ہے۔
انہوں نے طلاق کے بعد ہونے والی سوشل میڈیا تنقید کے حوالے سے کہا کہ جتنے بھی لوگوں نے ہمیں ٹرول کیا وہ وقت ہمارے لیے ، شہروز اور سائرہ دونوں کے لیے بڑا سخت تھا، اگرچہ یہ ہمارا ذاتی مسئلہ تھا لیکن لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم بطور اسٹار ان کی جاگیر ہیں۔
امیتابھ بچن دوسری مرتبہ کورونا میں مبتلا ہوگئے