لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے عہدہ چھوڑا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈیوڈ ہیمپ نے اپنے دو سالہ معاہدے میں توسیع میں عدم دلچسی ظاہر کی۔
ڈیوڈ ہیمپ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں کام کو کافی انجوائے کیا لیکن ان کیلئے فیملی سے دور رہنا کافی مشکل ہوچکا تھا اس لیے انہوں نے کام جاری نہ رکھنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔
بیلی جین ٹینس کنگز کپ: پاکستان ویمنز ٹیم نے تاجکستان کو ہرا دیا