چیئرمین پی ٹی آئی کی نوجوانوں سے عمران خان ٹائیگرز میں شمولیت کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر کے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ عمران خان ٹائیگرز میں شریک ہو کر دھاندلی کو ناکام بنا دیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ایسے نوجوانوں کو عمران ٹائیگرز میں شامل ہونے کی اپیل کر رہا ہوں جو گھر گھر میرا پیغام لے کر جانے والے جنونی ہونگے جبکہ میرا پیغام ملک کی حقیقی آزادی کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدر آباد سمیت سندھ کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی 

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں جہالت اور ناانصافی پر مبنی نظام رائج ہے۔ غریب کو چوری کرنے پر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے جبکہ امیروں کو ڈاکہ ڈالنے پر این آر او دے دیتے ہیں۔ اقبال کا شاہین زنجیریں توڑ کر پرواز کرنا جانتا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستانی آزاد قوم نہیں بن پائے۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ملک کی حقیقی آزادی کا سفر فیصلہ کن مرحلے میں ہے۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ حقیقی آزادی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ الیکشن کے روز دھاندلی روکنے کیلئے بھی نوجوانوں کی ضرورت پیش آئے گی جبکہ مافیا الیکشن جیتنے کیلئے دھاندلی کا سہارا لیتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ نظریاتی نوجوان پولنگ اسٹیشنز پر وجودموجود رہتے ہوئے دھاندلی ناکام بنائیں۔ ملک کو مافیا سے آزاد کرانا ہے۔ جو بھی نوجوان عمران خان ٹائیگرز میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں، وہ 1119444-0300 پر Yesلکھ کر سینڈ کردیں۔ 

واضح رہے کہ یس لکھ کر سینڈ کرنے کے بعد نوجوانوں کو ایک ویب سائٹ کا نام فراہم کیا جائے گا۔ تحریکِ انصاف کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو اس ویب سائٹ پر رجسٹر ہو کر عمران خان ٹائیگرز میں شمولیت اختیار کرنا ہوگی تاکہ حقیقی آزادی کی طرف پہلا قدم اٹھایا جاسکے۔ 

Related Posts