ریوڈی جنیرو: برازیل کے ایک سنسان جزیرے پر پھنس جانے والے ایک باغبان نے پانچ روز تک صرف لیموں، کوئلے کے چورے اور سمندری پانی پر گزارا کرکے اپنی جان بچائی جس پر خود ماہرین بھی حیران ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری نیلسن نیڈی کو رواں ہفتے ایک اور شخص جیٹ اسکیئر نے اس وقت شناخت کیا جب وہ اپنی ٹی شرٹ لہرا کر اشارہ کررہے تھے کیونکہ 51 سالہ شخص اپنی موت کے قریب جاپہنچا تھا۔
انہیں معمولی چوٹیں بھی آئی تھیں اور انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی صحت قدرے بہتر ہے۔ وہ ریوڈی جنیرو کے مشہور گروماری ساحل پر گئے جہاں انہیں کچھ کام تھا۔ وہ ایک پتھر پر بیٹھے تھے کہ ایک تیز لہر نے انہیں گرادیا اور پانی انہیں دو میل دور تک لے گیا۔
لاہور میں لڑکی کا انوکھا اظہارِ محبت، سڑک پر اشتہار چلوادیے
وہ اصل مقام کی بجائے پالما جزیرے پر اترے جہاں کوئی انسان نہ تھا، نہ وہاں درخت تھا اور نہ ہی کوئی کھانے کی شے تھی یہاں تک چھپنے کو بھی کوئی جگہ نہ تھی۔ پھر انہیں ایک غار نما جگہ ملی جہاں وہ چھپ گئے۔ بھوک لگنے کے بعد انہیں بہت تلاش کے بعد دو عدد لیموں اور پانی کی چند بوتلیں ملیں جو کوئی ماہی گیر چھوڑ گیا تھا۔
ٹک ٹاکرز نے 24 گھنٹوں میں 69 ریستوران کا دورہ کرکےعالمی ریکارڈ بنالیا