کراچی:سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیئے پاک فوج کے دو خصوصی ہیلی کاپٹر روانہ کردیئے گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کے دستے سندھ، بلوچستان، کے پی اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں مصروف ہیں۔
حیدرآباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو، نوشہرو فیروز اور سندھ کے مختلف اضلاع میں ریسکیو اور ریلیف کی کارروائیاں جاری ہیں۔
کراچی سے فوج کے دو خصوصی ہیلی کاپٹر اندرون سندھ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں راشن اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ڈی جی خان ضلع کے ناقابل رسائی علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان کی تقسیم میں سول انتظامیہ کی مدد کی۔
مزید پڑھیں:کراچی، کل سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی